بھٹکل:24/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) کرناٹکا جرنالسٹ اسوسی ایشن بھٹکل کا سال 1993میں قیام عمل میں آیا تھا۔ اپنے قیام کے پہلے دن سے لے کر اب اسوسی ایشن کی طرف سے بے شمار سماجی اور عوامی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے، سال 2017کو اسوسی ایشن کے سلور جوبلی کے طورپر منایا جارہاہے اس موقع پر عوام سے شاعری ، نظمیں، مضامین، کہانی وغیرہ سلور جوبلی کے سوینئر میں شائع کئے جانے کے مقصد سے اپنی نگارشات ارسال کئے جانے کی جانکاری اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ اور سکریٹری بھاسکر نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
اسو سی ایشن میں ہندو مسلم آپسی میل جول، بھائی چارگی سے رہتے ہوئے سدا متحر ک و سرگرم رہتے ہوئے سال 2017-2018میں اپنی سلور جوبلی منارہی ہے۔ جنوری 2017سے ہی اس کاشاندار آغازمشہور شاعر نثار احمد کے ہاتھوں ہوچکاہے۔ سال 2017اسوسی ایشن کی طرف سے سلور جوبلی سال کے طورپر مختلف سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے منایا جارہاہےجس کا اختتامی پروگرام جنوری 2018میں منعقد کرنا طئے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کی طرف سے سلور جوبلی کو یادگار بنانے کے لئے اسوسی ایشن کے آغاز ، اس کی سرگرمیوں ، مقاصد اورکارکردگی پر مشتمل ایک سوینئر شائع کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔ سوینئر کو کنڑا، انگریزی ، اردو زبانوں میں شائع کرتےہوئے ریاست کے تمام لوگوں تک پہنچنا ہمارا اہم مقصد ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس میں شریک کرتے ہوئے عوام کے مضامین ، اشتہارات،شاعری، نظمیں، کہانی ، مختصر مزاحیہ مضامین کو بھی شامل کرنا مقصود ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے مضامین ، نظمیں،شاعری، کہانی ، چھوٹے مزاحیہ مضامین کو کمپیوٹر میں ٹائپ کرکے ای ۔ میل کے ذریعےمندرجہ ذیل پتہ پر ارسال کریں۔ ای ۔ میل کا پتہ
kj.bhatkal@gmail.com rkreporter7@gmail.com